DR. Rabia

Add To collaction

کیا ضروری ہے


بڑھاؤں اُن کی طرف ہات، کیا ضروری ہے؟

کریں وہ مُجھ سے کوئی بات، کیا ضروری ہے؟

کبھی کبھار تو ہوتی ہے بادلوں کے بغیر

فقط ہو ابر میں برسات، کیا ضروری ہے؟

میں بِیچ راہ میں رستہ بدل بھی سکتا ہوں

رہوں میں منزلوں پہ سات، کیا ضروری ہے؟

اُداسیوں میں بِلا وجہ کھو کے رہتا ہوں

تصوُّرات کی بارات، کیا ضروری ہے؟

تُمہاری یاد کے ہر شب چراغ جلتے رہے

ابھی ہو روز مُلاقات، کیا ضروری ہے؟

اُبھر رہا ہے پھر آنکھوں میں جُگنوؤں کا عکس

رکھوں میں قابو میں جذبات کیا ضروری ہے

رشیدؔ تُم کو بِچھڑنا ہے تو بِچھڑ جاؤ

کسی کو درد کی سوغات کیا ضروری ہے؟

پروفیسر رشید حسرت

   16
7 Comments

Angela

09-Oct-2021 10:13 AM

Beautiful

Reply

prashant pandey

11-Sep-2021 05:41 PM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

Reply

Rakhi mishra

08-Sep-2021 03:50 PM

💜💜💜💜

Reply